0
Sunday 26 May 2024 16:43

ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا، گورنر پنجاب

ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو یقینی دہانی کرائی ہے کہ ہتک عزت بل پر مشاورت کے بغیر دستخط نہیں کروں گا۔ گورنر پنجاب سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےعہدیداران نے ملاقات کی۔ صحافتی نمائندوں نے ہتک عزت بل بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔ صحافتی نمائندوں نے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔ گورنر پنجاب نے ہتک عزت بل پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کا اعلان کیا۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ متنازعہ شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، تمام سٹیک ہولڈرز کو گورنر ہاؤس دعوت دوں گا، مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 1137696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش