0
Sunday 26 May 2024 16:48

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے بی آر ٹی پشاور کے اخراجات کم کرنے کے لیے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زیادہ خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔ بی آر ٹی کے اخراجات کم کرنے اور آمدن بڑھانے کیلئے مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا، دستاویز کے مطابق کرایوں میں اضافے کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔ اس کے علاوہ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی اسٹیشنز میں دکانوں کو کم کرائے پر دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دکانیں کم کرائے پر دینے والوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1137697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش