0
Sunday 26 May 2024 17:11

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایرانی ہم منصب سے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ایرانی ہم منصب سے ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ جس میں انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مرحوم ایرانی صدراور وزیر خارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماوں سمیت دیگر کے انتقال سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، پاک فوج کے تمام رینکس مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعاگو ہیں۔ آرمی چیف نے سوگوار خاندانوں کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
 
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایران کیساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی مسلح افواج ہر موقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکرکیا۔ ایرانی جنرل نے دونوں افواج کے درمیان تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ 19مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر حکام شہید ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1137700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش