اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی صدر ملعون ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑے کنونشن میں اس وقت شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، جب اس نے اپنی تقریر کے دوران صدر جو بائیڈن کو نیچا دکھانے کی غرض سے مجمع سے پوچھا کہ امریکا کا بدترین صدر کون ہے؟ تو بھرپور جواب ملا کہ تم ہو۔ یہ سن کر ٹرمپ خاموش ہوگیا اور اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کہے۔ لبرٹیرین پارٹی نیشنل کنونشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے دوران اس پر آوازے کسے جاتے رہے۔ لوگوں نے ہوٹنگ اور نعرے بازی کے ذریعے اس کے خطاب میں کئی بار خلل ڈالا۔ سابق امریکی صدر نے اپنی تقریر میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ اس کا عہدِ صدارت بہت اچھا تھا اور امریکا نے ان چار برسوں مین بھرپور ترقی کی۔ لوگوں نے اس کی تقریر کے دوران بار بار اس کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کے دور میں بہت سی خرابیوں نے امریکا کا رخ کیا۔