0
Sunday 26 May 2024 18:35

قتل عام کے جواب میں ہم نے تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد راکٹ فائر کیے ہیں، حماس

قتل عام کے جواب میں ہم نے تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد راکٹ فائر کیے ہیں، حماس
اسلام م ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کے تجارتی مرکز تل ابیب پر راکٹوں کے سلسلے کو فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ صہیونیوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں ہم نے تل ابیب کو نشانہ بناتے ہوئے متعدد راکٹ فائر کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رفح سے ملک کے مرکزی علاقے کی جانب کم از کم 8 راکٹ فائر کیے گئے اور ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم نے متعد راکٹوں کو روک لیا۔ اے ایف پی کے نامہ نگار کے مطابق اس نے رفح سے راکٹ فائر ہوتے ہوئے دیکھے۔ تل ابیب میں کئی ماہ بعد راکٹ حملے سے خبردار کرنے کے لیے سائرن بجے جہاں اے ایف پی کے ایک اور نامہ نگار کے مطابق تین دھماکے سنے گئے۔ غزہ میں جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے جنوبی علاقوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 1 ہزار 150 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا تھا جس میں اب تک تقریباً 36 ہزار افراد ہلاک جبکہ ہزاروں زخمی اور لاپتا ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش