0
Sunday 26 May 2024 18:46

ہم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف

حسن خیل میں انٹیلی جنس آپریشن میں شہادتیں
ہم شہداء کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتے ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے شہید کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کر کے ہی دم کہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، ہم شہداء کو خراج عقیدت اورسلام پیش کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے 2 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہداء وطن ہمارا مان ہیں اور قوم شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، سیکیورٹی فورسز نے جرات کے ساتھ 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے جنرل علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 2 فوجی جوانوں نے شہادت کو گلے لگا لیا، اس دوران 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1137708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش