0
Sunday 26 May 2024 19:22

ایک دہائی بعد شام میں سعودی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

ایک دہائی بعد شام میں سعودی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے ایک دہائی بعد شام میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب دمشق میں اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جارہا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب 12 سال بعد شام میں فیصل المجفیل کو اپنا نیا سفیر تعینات کرنے جا رہا ہے، سال 2012 میں سعودی عرب نے شام میں خانہ جنگی کو ہوا دیتے ہوئے وہاں سے اپنا سفارت خانہ بند کرکے سفیر واپس بلا لیا تھا۔ سعودیہ نے اس سال کے آغاز میں شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا  تھا جب کہ شام نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔ شام اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کو  عرب ممالک کی طرف سے شامی صدر بشار الاسد کے ساتھ تعلقات بحالی کیلئے  اہم اقدام کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 1137712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش