0
Sunday 26 May 2024 19:42

پیپلز پارٹی کا حکومت میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عندیہ

پیپلز پارٹی کا حکومت میں شمولیت اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کا عندیہ
اسلام ٹائمز۔ چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے حکومت میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے، جس کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مشاورت جاری ہے، حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کمیٹی کی سفارشات پر ہی کیا جائے گا، مرکز اور پنجاب میں مناسب وقت اور جگہ کا تعین کرنے کے بعد ہی حکومت بنانے کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابات کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ (ن) سے اتحاد ہے، انتخابات میں بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے امیدواروں کیلئے سیٹیں چھوڑ دیں تھیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی امور میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں میں اس کا ساتھ دیں گے، اسمبلی میں  کوئی بھی بل یا قانون پاس ہوگا تو اکثریت سے ہوگا۔ 

سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک کا اصل مقابلہ دہشت گردی سے ہے، جس کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، ملکی مفاد کی خاطر ان کی جماعت کسی کے ساتھ بھی بات کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما بتا دیں کہ وہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ قائم مقام صدر  یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ سیاسی مذاکرات کے لیے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نے کرنا ہےکہ وہ کس کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، سیاست دانوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، سیاسی عدم استحکام، معاشی عدم استحکام کا جواز  بنتا ہے، سیاسی معاملات پر بات کرنے کے لیے ہم مذاکرات کے لیے حاضر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کے خدو خال بنیں گے تو پیپلز پارٹی حکومت کو مشورے دےگی، بجٹ عوام دوست، کسان دوست ، نوجوان دوست ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 1137718
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش