0
Sunday 26 May 2024 19:43

کراچی سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری

کراچی سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی کو محفوظ شہر بنانے کے منصوبے کو عملی شکل دینے کیلئے سیف سٹی منصوبے کیلئے 3 ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کراچی کو محفوظ ترین شہر بنانے کے حوالے سے سیف سٹی منصوبے کے آغاز سے متعلق پہلے مرحلے کو 12 ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کے مکمل ہونے سے ناصرف جرائم کی شرح میں بتدریج کمی آئے گی، بلکہ جرائم کےخاتمے میں بھرپور مدد ملنے کے ساتھ ساتھ ملوث عناصر کی بیخ کنی بھی ممکن ہو سکے گی۔ سیف سٹی منصوبے کے دوسرے مرحلے کے بارے  میں انہوں نے کہا کہ سیکنڈ فیز میں کراچی کو مکمل طور پر کور کرنے کے تمام تر ضروری اقدامات سے متعلق کاوشیں کو یقینی بنائی جائیں گی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی کے بعد اس پروجیکٹ کا دائرہ سندھ کے دیگر شہروں تک وسیع کرنے کیلئے مجموعی اقدامات کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش