0
Sunday 26 May 2024 20:02

کراچی میں جعلی پٹرول و ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا

کراچی میں جعلی پٹرول و ڈیزل بنانے والا گودام پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کسٹم انٹیلیجنس اور دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر جعلی پٹرول اور ڈیزل بنانے والے گودام کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی سیکٹر 50 سی میں کسٹم انٹیلی جنس اور دیگر اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مارا، جہاں جعلی پٹرول اور ڈیزل بنایا جاتا تھا۔ چھاپہ مار ٹیم نے بھاری مقدات میں جعلی پٹرول، ڈیزل اور الیفاٹک ہائیڈرو کاربن سالوینٹ برآمد کرکے گودام سیل کر دیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی میں 24 آئل ٹینکس سے 4 لاکھ 50 ہزار 561 لیٹر جعلی پٹرول اور ڈیزل برآمد کیا۔ گودام مالک نے چار سال سے لائسنس کی تجدید نہیں کرائی تھی، جبکہ الیفاٹک ہائیڈرو کاربن سالوینٹ کو پٹرول اور ڈیزل کی مقدار بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137722
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش