0
Sunday 26 May 2024 20:10

پاک افغان سرحدی گذرگاہ "خرلاچی" بحال

پاک افغان سرحدی گذرگاہ "خرلاچی" بحال
اسلام ٹائمز۔ قبائلی جرگے کے دو اراکین کا کہنا ہے کہ پاکستان و افغانستان کے درمیان "خرلاچی بارڈر کراسنگ" ایک ہفتے تک بند رہنے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لئے دوبارہ کھل گئی ہے۔

ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کے ساتھ گفتگو میں قبائلی جرگے کے دو اراکین کا کہنا تھا کہ یہ سرحدی گزرگاہ دونوں اطراف کے مقامی عمائدین کی ثالثی سے بحال ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایک مذاکراتکار حاجی رؤوف نے ترک خبررساں ایجنسی کو مزید بتایا کہ اس بارڈر کراسنگ کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے جمعے کے روز بحال کر دیا گیا تھا جبکہ دونوں ممالک کے سرحدی حکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خبر کا کوڈ : 1137724
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش