0
Sunday 26 May 2024 21:03

کوئٹہ پولیس منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے، علامہ علی حسنین

کوئٹہ پولیس منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرے، علامہ علی حسنین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی نے پولیس و انتظامیہ سے علمدار روڈ میں نوجوانوں میں منشیات کی روک تھام، گیمنگ زونز اور دیگر منفی سرگرمیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ میں نوجوانوں کو منشیات آسانی سے دستیاب ہو رہی ہے۔ جسکی وجہ سے نہ صرف والدین سخت پریشان ہیں، بلکہ یہ پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح علاقے میں گیمنگ زونز کی موجودگی کے باعث بھی نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مبتلاء ہو رہی ہے۔ جہاں پر اہل علاقہ کی جانب سے منشیات کے عادی، جیب کتروں، موبائل سنیچرز اور موٹر سائیکل چوروں کی آمدورفت کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ لہٰذا پولیس اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ان منفی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ علامہ علی حسنین حسینی نے انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو گداگری سے روکتے ہوئے متبادل ذریعہ معاش فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علمدار روڈ میں خواجہ سراؤں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے، جو علاقے میں گداگری کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے گداگری کو ایک منفی رجحان قرار دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ خواجہ سراؤں کو علمدار روڈ جیسے رہائشی علاقے میں گداگری کے لئے آنے سے روکتے ہوئے انہیں قابل عزت متبادل ذریعہ معاش فراہم کرے، تاکہ خواجہ سرا کمیونٹی عزت کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 1137727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش