0
Sunday 26 May 2024 22:12

چمن، احتجاج کے باعث گزشتہ بیس روز سے شاہراہ اور بنک بند

چمن، احتجاج کے باعث گزشتہ بیس روز سے شاہراہ اور بنک بند
اسلام ٹائمز۔ پاک أفغان سرحری شہر چمن میں جاری احتجاج کی شدت میں اضافے کے باعث گزشتہ بیس روز سے نجی و سرکاری بنک بند ہیں۔ جسکے باعث اس مہینے شہر کے بیشتر افراد بلخصوص سرکاری ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ پاسپورٹ رجیم پالیسی کے خلاف جاری احتجاج کو 4 مئی سے سخت تر احتجاج بنانے اور مطالبات منظور کروانے کے لئے مظاہرین نے چمن کوئٹہ شاہراہ سمیت تمام بنک بند کر رکھے ہیں۔ جس کے باعث امپورٹ ایکسپورٹ تجارت بھی معطل ہے اور اس ماہ سرکاری ملازمین تنخواہوں سے بھی محروم رہ جائیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1137748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش