0
Monday 27 May 2024 08:16

اقتدار رب کی دین ہے بطور وزیر کسی ایک برادری کا نمائندہ نہیں ہوں، راجہ فیصل ممتاز

اقتدار رب کی دین ہے بطور وزیر کسی ایک برادری کا نمائندہ نہیں ہوں، راجہ فیصل ممتاز
اسلام ٹائمز۔ آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اقتدار رب کی دین ہے بطور وزیر کسی ایک برادری کا نمائندہ نہیں ہوں، تمام برادریوں کے بلاتفریق کام کروا کر برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کر دیا ہے، دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے، الیکٹرانک، سوشل میڈیا کے دور میں ساری دنیا سمٹ کر ایک موبائل فون میں سما چکی ہے، ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کے نوجوان بیدار ہوچکے ہیں، اب برادری ازم کا چورن نہیں بکے گا، ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت، تعلیم، مواصلات کے بڑے مسائل حل کر رہے ہیں، نوجوان کو مساوی روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، بطور وزیر میری کوشش ہوگی کہ حویلی کے جملہ مسائل کو حل کروں، جس کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حویلی کالا مولہ ٹھنڈی کسی، حاجی بل اپر کانگراں، روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کالا مولہ بھیڈی ریموٹ ایریا ہیں، یہاں کے لوگوں کے مسائل کا بخوابی ادراک ہے، دور افتادہ علاقوں کے لیے صحت، تعلیم اور مواصلات کے نظام کو بہتر بنا رہے ہیں، تاکہ یہاں کے مقامی لوگوں کو تعلیم و علاج معالجہ کے لیے سفر نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ اخلاص کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں، ستر سال کے مسائل کو ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش