0
Monday 27 May 2024 09:19

سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان

سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مطالبات کے حق میں غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنے کا اعلان، اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام دھڑے یکجان ہو کر موثر احتجاجی تحریک چلانے پر متفق ہو گئے، اساتذہ کی معطلی، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹسز اور اساتذہ کی بے توقیری کی شدید الفاظ میں مذمت، مطالبات پر عملدرآمد کیلئے سکول ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر کا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بنجونسہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران، ضلعی، تحصیل اور ڈویژنل صدور سمیت ممبران مجلس عاملہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام پینلز کے سربراہان بھی شریک تھے۔ اجلاس میں اساتذہ کی سکیل اپ گریڈیشن، ایلیمنٹری ٹیچرز کے پروموشن کوٹہ میں اضافہ، سلیکشن بورڈ کے بروقت انعقاد، ایلیمنٹری بورڈز میں صرف ایک جماعت کی فیس لینے کے ماضی کے فیصلہ پر عملدرآمد اور دیگر مسائل اور ان کے حل کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں شرکاء نے اساتذہ کے مسائل کے حل کے حوالہ سے حکومتی اور محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اساتذہ کے تسلیم شدہ مطالبات کو حسب وعدہ اس بجٹ میں ہر صورت پورا کیا جائے۔ اجلاس میں سکول ٹیچرز آرگنائزیشن کے مختلف پینلز میں گزشتہ سکیل اپ گریڈیشن تحریک کے دوران آنے والے تمام تر اختلافات کو ختم کر دیا گیا اور تمام ضلعی صدور نے اساتذہ کاز پر اجلاس میں مرکزی صدر کے ساتھ کھڑا ہونے کی یقین دہانی کروائی۔
خبر کا کوڈ : 1137808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش