0
Monday 27 May 2024 10:11

آل پارٹیز الائنس کا 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کا اعلان

آل پارٹیز الائنس کا 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بھوک ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز الائنس نے لیپہ ٹنل کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کی منظوری و بحالی، لیپہ ویلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام، اسمبلی میں اضافی نشست، 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر، برتھواڑ گلی 20کلومیٹر دفاعی سڑک، سیاحت کے فروغ اور بنیادی انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور اندرون وادی لیپہ سے بٹلیاں بجلدھار تک بائی پاس سڑک، نامکمل تعلیمی اداروں کی تکیمل، تمام محکموں کی دفتری مکانیت سمیت 16نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں تادم مرگ بھوگ ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعطم پاکستان محمد شہباز شریف چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے وسیع تر عوامی مفادات، ناقابل تسخیر دفاع، مخصوص جغرافیائی و موسمی حالات کی بناء پر 11مئی کی طرز پر لازوال کردار ادا کرنے کی اپیل۔ ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین، امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے گزشتہ روز اجتماعی مسائل و مطالبات پر وفاقی و آزاد کشمیر حکومتوں کی توجہ مبذول کروانے کیلئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے بجٹ کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود لیپہ ٹنل تعمیر، دفاعی اہمیت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سڑکوں کی تعمیر کا کوئی منصوبہ شامل نہیں کیا جا رہا جس کے بعد عوام تنگ آمد بجنگ آمد پر مجبور ہو جائیں گے اور ہم عیدالاضٰحی کے فوری بعد عوام کی مشاورت سے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کر دیں گے۔ جنگلات سے حاصل ہونے والی آمدن کا 25 فیصد لیپہ کی تعمیر و ترقی پر خرچ کرنا بھی ہماری جدوجہد کے بنیادی مطالبات میں شامل ہے۔ شوکت جاوید نے کہا کہ ریشیاں، دائوخان کھن تعمیر ہونے والی سڑک دو سالوں میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکی ہے، جو بارشوں کے دوران کسی بھی وقت کسی بڑے انسانی حادثہ کا سبب بنے گی کیوں کہ مڈ وے سے لے کر موجی کیمپ تک ساری سڑک سرک چکی ہے، اس لیے 80 ہزار سے زائد آبادی کو سہل سفری سہولیات کی فراہمی اور انسانی زندگیوں کو تحفظ دینے کا واحد حل لیپہ ٹنل کی تعمیر ہے، جس کا وعدہ وزیراعطم پاکستان محمد شہباز شریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ گرلز انٹر کالج لیپہ میں ایک بڑے انتخابی جلسہ سے خطاب کے موقع پر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1137814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش