0
Monday 27 May 2024 11:15

سرگودھا میں توہین مذہب کا معاملہ، درجنوں خواتین سمیت 500 افراد کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا میں توہین مذہب کا معاملہ، درجنوں خواتین سمیت 500 افراد کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا کی مجاہد کالونی میں گزشتہ روز مبینہ توہین مذہب کے واقعے میں مشتعل افراد کی جانب سے ایک شخص پر تشدد کے معاملے میں درجنوں خواتین سمیت 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں 500 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ اشتعال انگیزی پھیلانے پر 40 سے زائد نامعلوم خواتین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، جبکہ ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، گھر اور کارخانے کو جلانے کے الزام میں 28 افراد گرفتار ہیں۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم پہلے ہی گرفتار ہے اور اس کیخلاف مقدمہ بھی درج ہے، ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے، گرجا گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ متاثرہ مجاہد کالونی میں بھی پولیس بدستور تعینات ہے۔

مجاہد کالونی سرگودھا میں مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام پر صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے نوٹس لیتے ہوئے ہوم سیکرٹری پنجاب سے رابطہ کیا، جس کے بعد ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر نگرانی پورے ضلع میں گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی اور اتوار کے روز سرگودھا میں قائم تمام گرجا گھروں میں ایک ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے۔ اتوار کے روز گرجا گھروں میں مسیحی برادری کی جانب سے مذہبی عبادات ادا کی جاتی ہیں تاہم صوبائی وزیر اقلیتی امور نے سرگودھا کی عوام سے اپیل کی کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں اور یقین رکھیں کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1137821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش