0
Monday 27 May 2024 12:35

عراقی وزیر ٹرانسپورٹ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان سڑکوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور

عراقی وزیر ٹرانسپورٹ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان سڑکوں کی رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور
اسلام ٹائمز۔ بغداد میں تعینات ایران کے سفیر "محمد کاظم آل صادق" سے عراقی وزیر ٹرانسپورٹ "رزاق محیبس السعداوی" نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رزاق محیس السعداوی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے ایران و عراق کے مابین اقتصادی اور تجارتی شعبوں سمیت ذرائع نقل و حمل میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں مشکلات کو دور کرنے کے لئے مشاورتی عمل کے جاری رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ معاہدے پر دستخط کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 1137838
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش