0
Monday 27 May 2024 13:03

1988ء ہو یا 2024ء ایم کیو ایم کو ہمیشہ خیرات میں نشستیں دی گئی ہیں، وقار مہدی

1988ء ہو یا 2024ء ایم کیو ایم کو ہمیشہ خیرات میں نشستیں دی گئی ہیں، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ 1988ء ہو یا 2024ء ایم کیو ایم کو ہمیشہ کراچی اور حیدرآباد سے خیرات میں نشستیں دی گئیں۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے حصے کی قربانی نہیں اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ پکا قلعہ گراؤنڈ حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مہاجر اپنے حصے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو موقع ملا تو اس نے پاکستان کو تقسیم کرنے کے فیصلے پر مہر لگائی، جن کی وجہ سے پاکستان بنا ان کو زبردستی دیہی علاقوں سے ہجرت کروائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1137844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش