0
Monday 27 May 2024 15:34

جموں و کشمیر میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے وعدہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے، پی ڈی پی

جموں و کشمیر میں انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے وعدہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے، پی ڈی پی
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز نئی دہلی میں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں و کشمیر میں جلد اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ اس کے بعد سے جموں و کشمیر میں سیاسی ماحول گرم ہوگیا ہے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں میں بھی اس سلسلہ میں بحث جاری ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے اتوار کو ترال میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بھارتی حکومت نے کئی بار یہاں کے عوام کو اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی لیکن آج تک وہ وعدہ وفا نہ ہوسکا تاہم اب تازہ طور پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بہت جلد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کی بات کہی گئی، ہمیں ابھی بھی اس بات پر اعتبار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن نہیں نکالا جاتا تب تک کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں فوری طور پر اسمبلی انتخابات منعقد کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صرف وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ گزشتہ روز پی ڈی پی کارکنوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بتایا کہ ان سب کے باوجود پی ڈی پی کارکنوں نے جسطرح سے کام کیا ہے وہ اس بات کا غماز ہے کہ پی ڈی پی کا مستقبل روشن ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137862
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش