0
Monday 27 May 2024 13:04

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا کل سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کا کل سے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کل (28 مئی) سے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیں گے۔ اس بات کا اعلان آج برسلز میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزرائے خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ مشترکہ فیصلہ ہمارے تینوں ممالک کے بنیادی پیرا ڈائم شفٹ کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم اسرائیل اور ریاست فلسطین دونوں کو تسلیم کرتے ہیں، کیونکہ ہم دونوں عوام کے درمیان معمول پر آنے والے تعلقات کا مستقبل دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایسے تعلقات جہاں انتہاء پسندی کو سائیڈ لائن کیا جاتا ہے اور اعتدال پسند سیاسی آوازوں کی حمایت کی جاتی ہے۔ تینوں وزرائے خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 1137874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش