0
Monday 27 May 2024 15:57

ایران و عمان کے تعلقات بڑھ رہے ہیں، بدر البوسعیدی

ایران و عمان کے تعلقات بڑھ رہے ہیں، بدر البوسعیدی
اسلام ٹائمز۔ آج عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی" ہیلی کاپٹر سانحے میں ایرانی صدر آیت‌ الله "سید ابراهیم رئیسی"، وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان" اور ان کے رفقاء کی شہادت پر اظہار تعزیت کے لئے تہران پہنچے، جہاں انہوں نے قائم مقام ایرانی وزیر خارجہ "علی باقری" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں عمان کے وزیر خارجہ نے تہران اور مسقط کے مابین دوستانہ و برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں حالیہ سانحے میں سید ابراہیم رئِسی اور اپنے بھائی حسین امیر عبداللہیان کی شہادت کی تعزیت کرنے کے لئے اس وقت تہران میں موجود ہوں۔ خداوند متعال سے دعا ہے کہ وہ انہیں شہداء کے ساتھ محشور فرمائے۔ عمان کے وزیر خارجہ نے شہید حسین امیر عبداللہیان کو اپنا دوست اور بھائی قرار دیا۔ انہوں  نے کہا کہ آج ہم نے دونوں ممالک کے درمیان جاری مشاورت کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف منصوبوں، دو طرفہ تعاون، مشترکہ مسائل اور علاقائی چیلنجز کے ذیل میں مسئلہ فلسطین پر ترجیحی بنیادوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عمان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چونکہ ہمارے فلسطینی بھائیوں کو ظلم، اجتماعی قتل اور غارت گری کا سامنا ہے جس پر ہم نے فلسطینی قوم کے جائز حقوق کے حصول اور ظلم کے خلاف انجام پانے والی سیاسی، قانونی و سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔ جس کے سبب ان‌شاءالله یہ مسئلہ حل ہو گا اور پروردگار کی مدد سے ہماری و بین الاقوامی کوششوں سے آزاد فلسطینی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ بدر البوسعیدی نے کہا کہ ایران و عمان کے تعلقات روز بروز بڑھ رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایسے متعدد معاہدوں کا نفاذ کریں جو دونوں ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری کے مفاد میں ہو۔ دوسری جانب علی باقری نے عمانی وزیر خارجہ کی ایران آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات اس سے بھی زیادہ ہونے چاہئیں۔ ہمارے درمیان تعاون کی سطح مزید بالا ہونی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 1137889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش