0
Monday 27 May 2024 17:01

پشاور، 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل

پشاور، 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی، بہن کی رخصتی کے روز بیدردی سے قتل
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں 6 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جس کی نعش کھیتوں سے برآمد کرلی گئی، مقتول کی بہن کی اسی روز رخصتی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے آمنہ بی بی بیوہ محمد اسلام ساکن فقیرکلے نے بتایا کہ اس کا 25 سالہ بیٹا وقاص ولد محمد اسلام کسی کام سے گھر سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ وہ اس کی معلومات کررہے تھے کہ اطلاع ملی کہ وقاص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی نعش تیرائی پایان کے علاقے میں ملی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ مقتول 6 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس کی ایک بہن کی رخصتی ہوئی اور اسی روز نامعلوم افراد نے اسے قتل کردیا جس پر پورا علاقہ سوگوار ہے۔ پولیس نے پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ مقتول وقاص کی والدہ نےچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے  بیٹے کے قاتلوں کی  جلد از جلد گرفتاری کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1137894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش