0
Friday 25 Nov 2011 23:43

28 نومبر کو آئی ایس او اور عالمی علماء و مشائخ کونسل کے زیرِاہتمام استقبالِ محرم اور امن کانفرنس کا انعقاد

28 نومبر کو آئی ایس او اور عالمی علماء و مشائخ کونسل کے زیرِاہتمام استقبالِ محرم اور امن کانفرنس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن اور عالمی علماء و مشائخ کونسل کے زیرِاہتمام استقبالِ محرم اور امن کانفرنس کا انعقاد 28 نومبر کو پریس کلب پشاور میں ہو گا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف و حج الحاج نمروز خان خانخیل، صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات میاں افتخار حسین اور مشیرِ وزیراعظم علامہ سید ایاز اظہر ہاشمی ہوں گے۔ تقریب میں علماء کرام، سیاسی و مذہبی قائدین کے علاوہ دانشور، صحافی حضرات اور تاجر برادری شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش اور عالمی علماء و مشائخ کونسل کے چیئرمین علامہ محمد شعیب نے مشترکہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا محرم ہمیں اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے، کیونکہ کہ امام حسین ع کی قربانی صرف ایک فقہ تک محدود نہیں بلکہ دنیا کے ہر کونے میں ظالم کے خلاف مظلوم کی تحریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 117103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش