0
Monday 28 Nov 2011 13:05

ملتان،نیٹو کی جارحیت کے خلاف سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا احتجاج

ملتان،نیٹو کی جارحیت کے خلاف سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کا احتجاج
 اسلام ٹائمز۔ سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے زیر اہتمام پاکستانی چیک پوسٹ پر نیٹو فورسز کی جارحیت کے خلاف چوک نواں شہر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر اعلیٰ رانا محمد فراز نون نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمد فراز نون کا کہنا تھا کہ امریکہ کو حملے کا منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے، پوری قوم حکومت اور فوج کے ساتھ ہے، اُنہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر حملہ نہ صرف کھلی دہشت گردی بلکہ اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، پوری قوم مُلکی سلامتی اور خود مختاری کی محافظ ہے، امریکہ پاکستان کو عراق، افغانستان اور لیبیا نہ سمجھے پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور پاکستان کی فوج بہادر فوج ہے وہ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع اور تحفظ کرناجانتی ہے، احتجاجی مظاہرے میں میاں فاروق، میاں عاصم مڑل، فرہاد حیدر شاہ، چوہدری صائم ذوالفقار، غلام جیلانی آفتاب، ملک عامر بُچہ، خواجہ شہزاد محمود و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 117993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش