0
Wednesday 30 Nov 2011 15:21

پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضمانت تک بون کانفرنس میں نہیں جائیں گے، برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، گیلانی

پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضمانت تک بون کانفرنس میں نہیں جائیں گے، برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر یہ برابری کی سطح پر ہونے چاہئیں۔ وہ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ گیارہ دسمبر تک امریکہ سے شمسی ائیربیس خالی کرا لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، اگر وہ کسی بھی طرح متاثر ہو گا تو پاکستان پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی سلامتی چاہی ہے، پھر پاکستانی افواج پر حملے کے لئے افغانستان کی سرزمین کیسے استعمال کی گئی۔
بون کانفرنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تک کانفرنس میں نہیں جائیں گے جب تک پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضمانت نہ لی جائے۔ امریکہ کو شمسی ائیر بیس گیارہ دسمبر تک خالی کرانے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے اور جب پاکستان افغانستان کی سالمیت اور بقا کی حفاظت کرتا ہے تو پھر پاکستانی افواج پر کیسے افغانستان کی سرزمین سے حملہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 118679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش