0
Friday 2 Dec 2011 23:53

ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا پیغام محرم

ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے، علامہ ناصر عباس جعفری کا پیغام محرم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عشرہ محرم کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کی شمشیر پر فتح کا مہینہ آ چکا ہے، یہ وہ مہینہ ہے جو دنیا کی تمام نسلوں اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو پیغام دیتا ہے کہ زندگی گذارنی ہے تو آزاد رہ کر گذارو، ظلم و ستم اور استبداد کے سامنے کبھی بھی سر نہ جھکاو اور نہ ہی ذلت آمیز زندگی تحمل کرو، کیونکہ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے۔ اس میں شک نہیں کہ اگر کربلا نہ ہوتی تو آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے کسی میں بھی ہمت نہ ہوتی۔ کربلا نے دنیا کے تمام انسانوں کو یہ حوصلہ دیا ہے کہ وہ کم تعداد میں ہونے کے باوجود بھی ظالموں کی کثرت سے ٹکرا سکتے ہیں، اگر ایمان اور اللہ پر بھروسہ ہے تو بڑی سے بڑی جنگی مشینریوں کو ناکام بنا کر ہر دور کے یزید کے لئے روسیاہی کا اسباب فراہم کر سکتے ہیں کیونکہ یزید و حرملہ کربلا کے بعد اب کسی شخص کے نام ہی نہیں رہ گئے بلکہ یہ ظلم و بربریت اور سفاکی کی علامت بن چکے ہیں۔ کربلا کے بعد بھی دیگر آئمہ طاہرین کے دور میں یزید و حرملہ پیدا ہوتے رہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، مگر یہ بھی ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ اس طرح کے یزیدوں اور حرملاں سے مقابلہ کرنے اور ان کی ناک رگڑنے کے لئے ہر دور میں مکتب حسینیت کے پیرو بھی موجود رہے ہیں۔ موجودہ دور میں بھی یزید اور حرملہ اپنے اپنے انداز میں موجود ہیں، جو معصوم اور بے گناہوں کا خون پوری بے دردی کے ساتھ بہا رہے ہیں۔ آج عراق، افغانستان اور سرزمین، فلسطین میں معصوم بچوں خواتین اور بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والے کوئی اور نہیں بلکہ وقت کے یزیدی اور حرملہ صفت جلاد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 119115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش