0
Sunday 4 Dec 2011 16:52

حکومت عاشورہ کے دن کالعدم دہشگرد گروہ کی اعلان کردہ ریلیوں پر پابندی لگائے، فدا حسین گھلوی

حکومت عاشورہ کے دن کالعدم دہشگرد گروہ کی اعلان کردہ ریلیوں پر پابندی لگائے، فدا حسین گھلوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر اور محرم کمیٹی پنجاب کے صدر چوہدری فدا حسین گھلوی نے کہا ہے کہ یکم محرم کے دن پورے ملک میں انتشار و افتراق پیدا کر کے اور کراچی میں تین بے گناہ نوجوانوں کا خون پی کر بھی کالعدم تنظیم کے رہنماء اور لشکر جھنگوی کے سرپرستوں کی پیاس نہیں بحھی اور انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین ع اور کربلاء کے شہیدوں کے یوم شہادت کے روز ریلیاں نکالنے اور مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے پیچھے فتنہ و فساد اور قتل و غارت گری کے علاوہ کچھ نہیں۔
 
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات سید اظہار نقوی کے مطابق چوہدری فدا حسین گھلوی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں عزاداری سیدالشہداء کے انعقاد میں حائل مسائل کے حوالے سے ضلعی و ڈویزنل صدور اور عزادراوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنونی دہشتگردوں نے کراچی کے حالات خراب کرنے میں جو کمی اور کسر باقی رکھی تھی وہ اب یوم عاشور پوری کرنا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں خدشہ ہے کہ حکمرانوں اور اداروں نے حسب سابق مصلحت آمیز پالیسیاں اپنائیں تو فرقہ پرست دہشتگرد گروہ اپنے گھناؤنے عزائم پورے کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
 
محرم کمیٹی پنجاب کے سربراہ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ سال کے تمام ایام میں بالعموم اور محرم الحرام میں بالخصوص امن و امان کے قیام کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات کریں اور شہریوں کی مذہبی، قانونی اور شہری آزادیوں کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے جان و مال اور مذہبی مراسم کی حفاظت کے لیے سخت انتظامات کریں۔ لہذا ملک کے امن و استحکام کے لیے واجب اور ضروری ہے کہ شرپسند دہشتگرد گروہ کی طرف سے اعلان کردہ ریلیوں پر پابندی لگا کر پاکستان کو عاشور کے دن یزید صفت حملہ آوروں سے محفوظ رکھا جائے اور اگر کوئی فتنہ پرور شخص یا گروہ روز عاشور کی حرمت پامال کرنے کی جسارت کرنے کی کوشش کرے تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
خبر کا کوڈ : 119717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش