0
Friday 9 Dec 2011 20:57

شمسی ایئر بیس سے امریکی اہلکاروں کا تمام سامان منتقل

شمسی ایئر بیس سے امریکی اہلکاروں کا تمام سامان منتقل
اسلام ٹائمز: شمسی ائیر بیس سے امریکی اہلکاروں کا تمام سامان منتقل کر کے وہاں موجود 5 ڈرون طیارے افغانستان اور دیگر مقامات پر پہنچا دیئے گئے، بیس کا انتظام کل متحدہ عرب امارات کے حکام سنبھال لیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی حکام نے شمسی ائیر بیس پر فائبر سے بنی اپنی رہائشی بیرکس توڑ کر ختم کردی ہیں، شمسی ائیربیس پر ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود ہیں جو وہاں سے روانہ ہونے والے امریکی حکام کی امیگریشن کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیس خالی کرائے جانے کی ڈیڈ لائن سے دو روز پہلے ہی وہاں موجود زیادہ تر امریکی اہلکار روانہ ہوچکے ہیں جب کہ اہم آلات کو افغانستان اور دیگر مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ شمسی ائیر بیس کے حوالے سے پاکستانی اہلکاروں نے انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں نے رن وے کی لمبائی میں اضافہ کردیا ہے تاکہ بڑے طیارے بھی یہاں اتارے جا سکیں۔ متحدہ عرب امارات نے شکار کے لیے آنے والے شاہی خاندان کے لیے جب یہ بیس تعمیر کیا تھا تو یہاں صرف چھوٹے طیارے یہاں اتر سکتے تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اور شمسی ائیربیس کا کنٹرول یو اے ای کے حکام کل سنبھال لیں گے۔ قومی دفاعی کمیٹی کے فیصلے کے مطابق امریکی حکام کو 11 دسمبر تک شمسی ائیربیس خالی کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 120861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش