0
Monday 12 Dec 2011 20:27

نیٹو حملوں کیخلاف احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے اہل سنت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب

نیٹو حملوں کیخلاف احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے اہل سنت جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس طلب
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام بدھ 14 دسمبر کو گلبرگ 1-P لاہور میں اہلسنّت جماعتوں کی ’’آل پارٹیز کانفرنس‘‘ ہوگی۔ کانفرنس کے لئے ملک بھر میں رابطے مکمل کر لئے گئے ہیں اور انتظامات کو آخری شکل دے دی گئی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری اطلاعات محمد نواز کھرل کے مطابق اس کانفرنس میں 30 سے زائد جماعتوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں نیٹو حملوں کے خلاف احتجاجی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ دریں اثناء سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم نے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکہ سے 35,000 شہداء کے خون کا حساب مانگے اور امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی طرف سے پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں کے خلاف سفارتی مہم چلائے۔
انہوں نے کہا کہ نااہل سیاست دانوں نے قائداعظمؒ کے پاکستان کو اندھیروں میں ڈبو دیا ہے ان حالات میں سیاست سے لاتعلق محب وطن طبقے سیاسی عمل میں شریک ہو کر سیاست کے فرعونوں کی مفاداتی سیاست کو دفن کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے نظام ناکام ہو گئے ہیں اب اسلامی انقلاب ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔ ملاقاتوں کے دوران پیر سید محفوظ مشہدی، پیر محمد اطہر القادری، علامہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی محمد کریم خان، پیر سید محمد اقبال شاہ، صاحبزادہ نعیم عارف نوری اور محمد نواز کھرل بھی موجود تھے۔ 

خبر کا کوڈ : 121625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش