0
Saturday 17 Dec 2011 01:06

حالات کی بہتری کیلئے امریکی غلامی سے نجات ضروری ہے، جمعیت نظریاتی

حالات کی بہتری کیلئے امریکی غلامی سے نجات ضروری ہے، جمعیت نظریاتی
 اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے امریکی مداخلت کا مکمل خاتمہ، آزاد خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے اور علماء کرام و دیگر کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اسلام دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے امت مسلمہ بھرپور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرے ان خیالات کا اظہار جمعیت نظریاتی کے مرکزی نائب امیر حافظ فضل محمد، مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالقادر لونی ضلعی جنرل سیکریٹری، مولانا محمود الحسن قاسمی، ملک امان اللہ خان، مولانا عبدالرحیم، ساجد مولانا عبدالقیوم مشوانی، مولانا عبداللہ مسلم مفتی عبدالواحد بازئی، قاری مہر اللہ ثانی و دیگر نے جے یو آئی نظریاتی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ میں علماء خطباء تاجروں اور دیگر کی ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتی، اغوا براے تاوان، کیس پریشر میں کمی ملک میں بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی سرگرمیوں کے خلاف میزان چوک پر منعقدہ جلسہ سے خطاب میں ‌کیا۔
مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں علماء کو شہید کرنے کے پے در پے واقعات ہوئے ہیں مگر حکمران اب تک قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ حکومت ان واقعات میں ملوث عناصر کی پشت پناہی کر رہی ہے، حکمرانوں نے ایک آزاد ملک کو امریکہ کا غلام بنا دیا ہے نیٹو سپلائی بند اور شمسی ائیربیس کو خالی کرانا خوش آئند ہے تاہم یہ اقدامات ناکافی ہے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی و شورش باعث تشویش ہے حالات کی بہتری کیلئے امریکی غلامی سے نجات ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 122801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش