0
Sunday 25 Dec 2011 22:18

عوام کو فاقہ کشی میں مبتلا کر دیا گیا، تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، سردار آصف

عوام کو فاقہ کشی میں مبتلا کر دیا گیا، تحریک انصاف میں شامل ہو رہا ہوں، سردار آصف
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو فاقہ کشی کی طرف لے گئی ہے، صدر زرداری نے بے نظیر بھٹو کا عزم برباد کیا۔ تحریک انصاف میں اپنی شمولیت کے حوالے سے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر میں تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسے کے دوران اعلان کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں کہا تھا کہ آج ایک اور وکٹ گری ہے اور سابق وفاقی وزیر سردار آصف احمد علی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ سردار آصف احمد علی مارچ میں وزارت تعلیم صوبوں کے حوالے کیے جانے سے قبل تک وزیر تعلیم تھے اس سے قبل وہ پلاننگ کمیشن کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔ جبکہ 1993 سے 1996 کی قائم رہنے والی پیپلز پارٹی کی حکومت میں بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں وہ مسلم لیگ جونیجو کی جانب سے وزیر خارجہ رہے۔
خبر کا کوڈ : 125072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش