0
Tuesday 27 Dec 2011 20:45

عدالتیں دہشت گردوں کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں، صاحبزادہ فضل کریم

عدالتیں دہشت گردوں کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نبی (ص) کے غلاموں کا قافلہ ہے جس میں ’’یا رسول اللہ‘‘ کہنے والے متحد ہیں۔ اتحاد اہلسنّت کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انقلاب نظام مصطفی (ص) کی منزل قریب ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئندہ الیکشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے امیدوار کھڑے کرے گی، ہم نے الیکشن لڑنے کا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور سیاسی رابطوں کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب کی سربرہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ 8 جنوری کو گوجرانوالہ میں ہونے والا سنی اتحاد کونسل کا دفاع پاکستان جلسۂ عام ملکی سیاست کے دھاروں کا رخ موڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہابی کلب بن چکی ہیں اور عوام 2 پارٹی نظام سے تنگ آ گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ عدالتیں دہشت گردوں کے مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں اور دہشت گردوں کو مینار پاکستان پر پھانسی دی جائے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ اب کرپشن اور کمیشن کی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اہل حق سنی اتحاد کونسل کے انقلابی پلیٹ فارم پر متحد اور منظم ہو چکے ہیں، ہم انقلاب نظام مصطفی (ص) کے راستے کی ہر دیوار کو گرا دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوری میں وکلاء، تاجروں، مزدوروں اور طلباء کے الگ الگ کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور ملک گیر رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی۔ 

خبر کا کوڈ : 125595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش