0
Thursday 19 Jan 2012 12:51

مطالبات نہ مانے جانے کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرینگے، شیعہ علماء کونسل

مطالبات نہ مانے جانے کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کرینگے، شیعہ علماء کونسل
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے رہنمائوں نے سانحہ خانپور کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کیا جائے اور جیلوں میں موجود ملزمان کو سزا دی جائے۔ وہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر علامہ جعفر سبحانی، علامہ منصور نقوی، علامہ فیاض مظہری، علامہ شبیر میثمی  و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ مانے جانے کے خلاف جمعہ کو شیعہ علماء کونسل پاکستان  کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری رضا کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث پولیس افسر کو برطرف کرنے سے معذوری ظاہر کرنے والے گورنر سندھ کو چاہیے کہ وہ خود کو برطرف کر لیں۔
خبر کا کوڈ : 131554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش