0
Sunday 18 Oct 2009 14:04

ایران: خودکش حملہ، پاسداران انقلاب کے اعلی افسروں سمیت 29 جاں بحق

ایران: خودکش حملہ، پاسداران انقلاب کے اعلی افسروں سمیت 29 جاں بحق
ایران میں خودکش حملے کے نتیجے میں پاسدران انقلاب کی زمینی فوج کے قائم مقام نائب سربراہ اور کئی دیگر سینئر افسروں سمیت 29 افراد جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حملہ سیستان بلوچستان صوبے کے شہر سرباز کے علاقے پیشین میں صبح 8 بج کر 30 منٹ پر اس وقت کیا گیا جب پاسداران انقلاب کے کمانڈرز اور قبائلی عمائدین اجلاس میں شرکت کیلئے آ رہے تھے، گیٹ پر پہلے سے کھڑے ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ پیشین صوبہ سیستان بلوچستان کے جنوب میں سرباز شہر سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حملے میں پاسداران انقلاب کے پانچ سینئر افسروں سمیت کم از کم بیس افراد جاں بحق اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پاسداران انقلاب کی زمینی فوج کے قائم مقام نائب سربراہ اور قدس ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نور علی شوشتری، سیستان بلوچستان صوبے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل رجب علی محمد زادہ، ایران شہر کے کمانڈر، امیر المومنین یونٹ کے کمانڈر اور بعض قبائلی عمائدین شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد سیستان بلوچستان کے صوبے کی سکیورٹی اور معاشی ترقی کو تباہ کرنا ہے لیکن پاسداران انقلاب صوبے میں امن و استحکام کے لئے اور زیادہ قوت کے ساتھ کارروائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 13385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش