0
Wednesday 15 Feb 2012 00:53

نیٹو کے لیے ادویات اور خوراک سپلائی کی اجازت دی، احمد مختار کا اعتراف

نیٹو کے لیے ادویات اور خوراک سپلائی کی اجازت دی، احمد مختار کا اعتراف

اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع احمد مختار نے فضائی راستے سے نیٹو فورسز کے لیے خوراک اور ادویات لے جانے کی اجازت دینے کا اعتراف کیا ہے تاہم کل آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شہباز ائربیس جیک آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ نیٹو سپلائی بند ہونے کے بعد نیٹو کو صرف ایک دفعہ ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء منگوانے کی اجازت دی گئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے پانچ بوئنگ ٹرپل سیون طیارے سات سالہ لیز پر حاصل کرے گی، مزید چار طیارے بعد میں لیے جائیں گے۔ بوئنگ کمپنی کو ڈیڑھ ارب ڈالر ادا کئے جائیں گے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور ائیرچیف مارشل کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ جس نے جانا ہے اس نے جانا ہے، وقت آنے پر صدر اور وزیراعظم فیصلہ کریں گے۔ اس سے پہلے پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن ندیم یوسفزئی اور بوئنگ کے ڈائریکٹر بین الاقوامی سیلزمسٹرمیگل نے طیاروں کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے۔  

خبر کا کوڈ : 137866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش