0
Sunday 19 Feb 2012 20:01

بلوچستان پر قرارداد سے امریکہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے، چودھری ظہیرالدین

بلوچستان پر قرارداد سے امریکہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے، چودھری ظہیرالدین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم نے بلوچستان کے معاملے پر امریکی کانگریس میں قرارداد پیش کئے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے بعد امریکہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے توقع کی کہ اس قرارداد کی تمام جماعتیں حمایت کریں گی اور قرارداد متفقہ طور پر پاس کی جائے گی۔ چودھری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ قرارداد کے ذریعے امریکہ اور پاکستان مخالف قوتوں کو پیغام دیا جائے گا کہ ملکی سالمیت کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کی جائے گی، اب وقت آ گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر متحد ہو جائیں۔

چودھری ظہیرالدین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے ہی پاکستان بنایا تھا اور اس کو بچانے کے لئے بھی کردار ادا کرئے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان دشمنی کھل کر سامنے آ چکی ہے اور یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ بھارتی لابی امریکہ میں پاکستان کے مفادات کے خلاف سرگرم ہے جس سے بھارت کا حقیقی چہرہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مثبت رہا اور ہمیں ایران، افغانستان، چین اور ترکی کو ساتھ ملا کر ایک ایسا بلاک تشکیل دینا چاہیے جو ایک دوسرے کے مسائل حل کرئے اور باہمی تجارت کو فروغ دے، اس سے ہم امریکی غلامی سے نکل جائیں گے۔ 

خبر کا کوڈ : 139060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش