0
Wednesday 22 Feb 2012 11:49

قطر مذاکرات، افغانستان نے حمایت نہ کی تو پاکستان بھی نہیں کرے گا، حنا ربانی کھر

قطر مذاکرات، افغانستان نے حمایت نہ کی تو پاکستان بھی نہیں کرے گا، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کہتی ہیں پاکستان قطر مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا۔ افغانستان نے مذاکرات کی حمایت نہ کی تو پاکستان بھی نہیں کرے گا۔ لندن میں ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغان صدر حامد کرزئی امن مذاکرات کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ قطر مذاکرات پر افغان حکومت الجھن کا شکار ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں کہ افغان صدر طالبان سے مذاکرات چاہتے ہیں یا نہیں۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افغانستان نے قطر مذاکرات کی حمایت نہ کی تو پاکستان بھی نہیں کرے گا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان قطر مذاکرات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گا مگر افغان حکومت پاکستان سمیت پوری دنیا کو بتائے کہ وہ کیا چاہتی ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ملا عمر کی موجودگی کے بارے میں پاکستان کو کچھ علم نہیں امریکا سے تعلقات کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان قطر مذاکرات میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ افغان حکومت کی واضح حمایت تک قطر میں امریکا کے طالبان سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے۔ ملا عمر کے ٹھکانے کا علم نہیں۔ لندن میں دئیے گئے انٹرویو میں وزیر خارجہ حنا ربانی کا کہنا تھا کہ کرزئی حکومت قطر میں طالبان سے مذاکرات کرنے کے متعلق ابہام کا شکار ہے۔ افغان صدر ماضی میں دوحہ میں طالبان کا دفتر کھلنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔ کابل کا موقف واضح ہونے تک طالبان سے مذاکرات کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 139861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش