0
Friday 24 Feb 2012 00:55

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی،حنا ربانی، تعلقات بہتر بنانے پر بات ہوئی، ہليری

نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ پارلیمنٹ کریگی،حنا ربانی، تعلقات بہتر بنانے پر بات ہوئی، ہليری
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اپیل ہے کہ پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی بحال کی جائے، حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، وزیر خارجہ نے برطانوی وزیراعظم کیمرون منٹر سے بھی ملاقات کی۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا پارلیمنٹ کی جانب سے دو طرفہ جائزے کا احترام کرتا ہے، تاہم تعلقات کی بحالی جلد ہونی چاہیئے۔ افغانستان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حنا ربانی کھر نے ہلیری کلنٹن کے بیان پر مثبت ردعمل ظاہر کیا اور جائزے کا عمل ختم ہوتے ہی پاک امریکا تعلقات کو نئے سرے سے شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ ہلیری کلنٹن اور حنا ربانی کھر کی ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امريکا کے تعلقات بہت اہميت کے حامل ہيں، جن ميں تعطل يقيناً آيا ہے، حنا رباني کھر سے پاک امريکا تعلقات بہتر بنانے پر بات چيت ہوئي۔ لندن ميں پريس کانفرنس کرتے ہوئے امريکي وزير خارجہ ہليري کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان اور امريکا کے تعلقات بہت اہميت کے حامل ہيں، دونون ممالک کے تعلقات ميں يقيناً تعطل آيا ہے اور مذاکرات سے تعلقات بہتر بنانے کي کوشش کر رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ حنا رباني کھر سے پاک امريکا تعلقات بہتر بنانے پر بات چيت ہوئي ہے، پاکستاني حکومت امريکا سے تعلقات پر پارليمنٹ کے فيصلے کي منتظر ہے۔ ہليري کلنٹن نے مزيد کہا کہ پاک امريکا تعلقات کے متعلق بہت سي باتيں کہي جا رہي ہيں، جو دونوں ممالک کے درميان تعلقات کي صحيح تصوير پيش نہيں کرتيں۔ انہوں نے کہا کہ حنا رباني کھر سے آج کي ملاقات ميں آگے بڑھنے کے راستے کھلے۔
خبر کا کوڈ : 140325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش