0
Monday 5 Mar 2012 19:26

عالمی مارچ برائے آزادی القدس کے شرکاء 10 مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے، صابر کربلائی

عالمی مارچ برائے آزادی القدس کے شرکاء 10 مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے، صابر کربلائی
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر مولانا عبدالخالق اسدی، جامعہ نعیمیہ کے سرپرست ڈاکٹر راغب نعیمی، جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماء مولانا نصیر احرار، جمعیت علمائے پاکستان کے پروفیسر محمد احمد اعوان، اسلامی جمعیت طلبائ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور انجمن طلباء اسلام کے مرکزی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے لاہور میں مختلف مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ملاقاتوں میں واضح کیا کہ دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے اور پاکستان کو مضبوط اور سپر پاور بنانے میں فلسطین فاونڈیشن ہر ممکنہ اقدام کرے گی اور عالمی استعمار امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک فلسطین سے غاصب صیہونی ریاست کا قبضہ ختم نہیں ہوجاتا۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی مارچ برائے آزادی القدس میں دنیا بھر سے لاکھوں حریت پسندوں کے کارروان مارچ کو اردن کی سرحد سے مسلمہ امہ کے قبلہ اول بیت المقدس کے لئے روانہ ہوں گے اور بیت المقدس میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد پر امن احتجاج کریں گے۔ صابر کربلائی نے کہا کہ پوری دنیا کی طرح براعظم ایشیاء کا قافلہ مختلف ممالک سے ہوتا ہوا 10 مارچ کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے گا، واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچنے والے کارروان میں انڈونیشیاء، ملیشیاء، نیپال، سری لنکا، انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت جاپان و دیگر ممالک کے لوگ شامل ہوں گے۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے اسلام ٹائمز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پہنچنے والے عالمی مارچ کے شرکاء کا شاندار استقبال کیا جائے گا، اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 142949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش