0
Wednesday 7 Mar 2012 21:30

تھپڑ کیس، وحیدہ شاہ دو سال کے لئے نااہل قرار

تھپڑ کیس، وحیدہ شاہ دو سال کے لئے نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پریزائیڈنگ آفیسر کو دوران پولنگ تھپٹر رسید کرنے کی پاداش میں ٹنڈو محمد خان سے نو متخب رکن سندھ اسمبلی وحیدہ شاہ دو سال کے لئے نااہل قرار دینے کے ساتھ ساتھ حلقہ پی ایس تریپن کا نتیجہ بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو واقعے کے وقت وہاں موجود ڈی ایس پی عرفان شاہ کے خلاف کاروائی کرنے کو کہا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ حلقے کے ریٹرننگ افسر کو اس واقعہ کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ بھی کمیشن کو پیش کر دی ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رکن سید محسن شاہ بخاری کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی جس پر پارٹی نے ان کی بیوہ وحیدہ شاہ کو اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔ پچیس فروری کو ضمنی انتخاب کے دوران ٹنڈو محمد خان کے ایک پولنگ سٹیشن پر وحیدہ شاہ نے پولنگ سٹاف میں شامل دو خواتین کو تھپڑ رسید کر دیے تھے۔ 
خبر کا کوڈ : 143791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش