0
Friday 16 Mar 2012 01:48

مہران بینک سکینڈل میں ملوث ہوا تو مجھے پھانسی دی جائے، جاوید ہاشمی

مہران بینک سکینڈل میں ملوث ہوا تو مجھے پھانسی دی جائے، جاوید ہاشمی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء  مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اگر میں مہران بینک اسکینڈل میں ملوث ہوا تو مجھے پھانسی دی جائے، یہ بات انہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ مہران بینک اسکینڈل میں ملوث افراد پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے، میں نے اس کام میں ہاتھ گندے نہیں کئے جس نے منہ کالا کیا انہیں این آر او مل گیا، انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ مہران بینک اسکینڈل میں سپریم کورٹ کی عدالتی کارروائی کا حصہ بنوں، سپریم کورٹ عدل کرے، ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دور میں نیب نے اسلام آباد، لاہور سمیت میری تمام جائیداد کی تحقیقات کی تھیں، یونس حبیب شرطیہ طور پر نئے پرنٹ کے ساتھ ایک نئی فلم ہے۔

خبر کا کوڈ : 145957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب