0
Saturday 17 Mar 2012 23:28

مسلم لیگ کے اسیر رہنماء ڈاکٹر محمد قاسم کی سرینگر کی عدالت میں پیشی

مسلم لیگ کے اسیر رہنماء ڈاکٹر محمد قاسم کی سرینگر کی عدالت میں پیشی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے اسیر سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم کو سرینگر کی عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ شنوائی کی اگلی تاریخ 30مارچ مقرر کی گئی ہے، اس دوران مسلم لیگ نے کہا ہے کہ کیسوں میں غیر ضروری طوالت کی وجہ سے ان کی اسیری کو طویل کیا جارہا ہے، مسلم لیگ کے رہنماء ڈاکٹر قاسم فکتو کو سنیچر کے روز سرینگر کے تھرڈ سیشن منصف کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں صورہ تھانے میں درج ایک کیس کے حوالے سے شنوائی ہوئی، اس دوران جج موصوف نے دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد کیس کی اگلی تاریخ 30 مارچ مقرر کی ہے، ادھر مسلم لیگ نے ڈاکٹر محمد قاسم کی مسلسل گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف گذشتہ 16 برسوں سے اسیری کے دن کاٹ رہے ہیں اور جیل میں وہ کافی حد تک علیل ہوچکے ہیں اور یہ کہ ان کی آنکھوں کی بینائی بھی اب ختم ہوگئی ہے۔
 
ترجمان نے کہا کہ ایک منصوبہ سے ان کی اسیری کو طوالت بخشی جارہی ہے اور دہلی سے لیکر سرینگر تک اس میں مختلف ایجنسیوں کا رول کار فرما ہے، انہوں نے کہا کہ جس کیس کے سلسلے میں ڈاکٹر قاسم کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا اس میں تمام گواہوں نے پہلے ہی بیانات دئیے ہیں اور اب صرف فیصلہ آنا ہی باقی ہے، تاہم غیر ضروری طوالت دیکر کیس کو مزید کھینچا جارہا ہے اور ڈاکٹر قاسم کی اسیری میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 146342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش