0
Sunday 18 Mar 2012 08:51

مسلمان بیدار نہ ہوئے تو صیہونی مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرۃ کو شہید کر دیں گے، رہنما کاروان القدس

مسلمان بیدار نہ ہوئے تو صیہونی مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرۃ کو شہید کر دیں گے، رہنما کاروان القدس
اسلام ٹائمز۔ برج آزادی، تہران میں عالمی کاروان برائے آزادی القد س کے رہنماؤں نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔ اس موقع پر کاروان آزادی القدس کے قائدین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم کاروان کا مقصد دنیا کی توجہ یروشلم کو یہودیانے کے مسئلے کی جانب مبذول کرانا ہے۔ یروشلم کا مسئلہ دنیا کے ایوانوں اور اقوام متحدہ میں ایک دفعہ پھر تازہ کرنا ہے۔ قائدین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یہ اعلان کیا ہے کہ یروشلم ریاست کا پایہ تخت ہوگا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ صیہونی اس وقت مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرۃ کو منہدم کرنے کی ناپاک کوشش میں مصروف ہیں اور حال ہی میں چند شدت پسند یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کو جانب مارچ کرکے مطالبہ کیا کہ مسجد اقصیٰ کی جگہ کلیسا تعمیر کیا جائے۔ اگر مسلمان بیدار نہ ہوئے تو صیہونی ان مقامات مقدسہ کو شہید کر دیں گے۔ پریس کانفرنس میں انڈونیشیا سے کمال پترا پتامہ، افغانستان سے سید جعفر عادل حسینی، انڈیا سے فیروز مٹھی بور والا، آذربائیجان سے اخوان خان، فلپائن سے سید علی اکبر، ملائیشیا سے نصرت اور ایران سے سلیم غفوری نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 146447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش