0
Sunday 25 Mar 2012 15:20

برطانیہ، پڑولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافہ

برطانیہ، پڑولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکہ اور اتحادی ممالک کی طرف سے نام نہاد لگائی جانے والی پابندیوں کا نقصان ایران سے زیادہ خود پابندیاں لگانے والے ممالک کو ہو رہا ہے، جس کی تازہ مثال  برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں کا بلند ترین سطح پر پہنچنا ہے۔ برطانوی تاریخ میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتیں پہلی بار 140 پنس تک پہنچ گئی ہیں۔ مائی فنانسز کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے چند ماہ میں اس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ اے اے کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 140.20 پنس فی لیٹر ہو گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت بھی ریکارڈ 146.72 پنس فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ 2012ء کے آغاز میں ڈیزل کی قیمت 140.56 پنس فی لیٹر تھی جب کہ پیٹرول کی قیمت میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جنوری کے آغاز میں پیٹرول کی اوسط قیمت صرف 132.25 پنس تھی۔
خبر کا کوڈ : 148038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش