0
Monday 2 Apr 2012 20:26

لیاری، ہنگامہ آرائی جاری، 6 افراد ہلاک

لیاری، ہنگامہ آرائی جاری، 6 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لیاری میں گذشتہ روز مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد علاقے میں اب تک کشیدگی ہے۔ لیاری کے علاقے آٹھ چوک کے قریب فائرنگ سے پیپلز پارٹی لیاری وارڈ کے صدر حسن سومرو جاں بحق ہو گئے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ اور پٹرول بم حملوں سے اب تک چھ افراد ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کی وجہ سے لی مارکیٹ چوک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔ وزیرداخلہ سندھ نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سے نوجوان کی ہلاکت پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اتوار کے روز سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں ملزم ثاقب کی ہلاکت جو پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔ اس کی ہلاکت کی خبر جنگل کی آگ ثابت ہوئی کچھ اس طرح پھیلی کے پورا لیاری اٹھ کھڑا ہوا۔ ان سب کا دعویٰ تھا کہ ملزم ثاقب بےقصور ہے اور پولیس مقابلہ جعلی۔ خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے چاکیواڑہ تھانے کا گھیراؤ کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی گئی جبکہ دوسری جانب مظاہرین نے پولیس پر پھینکے، پٹرول بم اور پتھراؤ کیا۔ درجنوں پتھاروں کو آگ لگا دی۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے باعث علاقہ میدان جنگ کا منظر پیش کرتا رہا۔ 

خبر کا کوڈ : 149855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش