0
Tuesday 3 Apr 2012 10:35

گلگت، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

گلگت، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ریلی پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار افراد کی رہائی نہ ہونے کے باعث حالات کشیدہ، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گلگت سٹی چوک پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جس سے پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں سی ایم ایچ اور سٹی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مسلح تصادم کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی ہے اور 40 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہڑتال کے باعث دکانیں اور مارکیٹیں بند، نظام زندگی معطل، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ 


ذرائع کے مطابق پولیس نے ریلی پر فائرنگ کے الزام میں کچھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن کی رہائی نہ ہونے کے باعث علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب پرتشدد واقعات اور کشیدگی کے باعث عوام میں گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انتظامیہ حالات کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

دیگر ذرائع کے مطابق گلگت ميں شہر کے مختلف علاقوں ميں ہوائی فائرنگ اور دستی بم کے حملے ميں دو پوليس اہلکاروں سميت تين افراد شديد زخمی ہوگئے۔ شہر کی مختلف سڑکوں کو ٹائر جلا کر بلاک کر ديا گيا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظاميہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سڑکوں سے غائب ہيں اور مسلح افراد شہر کے مختلف علاقوں ميں ہوائی فائرنگ کر رہے ہيں جس سے لوگوں ميں سخت خوف و حراس پھيل گيا ہے اور نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، اس دوران نامعلوم افراد نے اتحاد چوک پر دستی بم پھينک ديا جس کے پھٹنے سے ايک راہگير اور دو پوليس اہلکار شديد زخمی ہو گئے جنہيں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہيڈکوارٹر اسپتال منتقل کرديا گيا ہے۔
خبر کا کوڈ : 149968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش