0
Saturday 7 Apr 2012 16:47

سانحہ چلاس و گلگت کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا مسلسل جاری

سانحہ چلاس و گلگت کیخلاف پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا مسلسل جاری
اسلام ٹائمز۔ وطن عزیز میں جاری شیعہ کشی و حالیہ سانحہ چلاس و گلگت کے خلاف گزشتہ جمعے کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے شروع ہونے والا احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے۔ دھرنے میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے اور مسلسل شرکاء میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شرکائے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ انتظامیہ دھرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن کر ابھری ہے اور گزشتہ رات شرکائے دھرنا کو پرامن طور پر منتشر ہونے کا الٹی میٹم دی چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ جتنا اس دھرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی اتنا یہ دھرنا کامیاب ہوتا چلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام علاقوں سے لوگ اس احتجاجی کیمپ میں شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان میں 5 کروڑ تشیع کے ساتھ عدلیہ اور نااہل حکمرانوں کا رویہ قابل مذمت ہے۔
خبر کا کوڈ : 151204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش