0
Monday 9 Apr 2012 13:05

پاک امريکہ تعلقات پر غور کيلئے پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا

پاک امريکہ تعلقات پر غور کيلئے پارليمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 5 بجے ہو گا
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام پانچ بجے پھر ہو گا، مشترکہ اجلاس سے پہلے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین روز کے وقفے کے بعد شام پانچ بجے میں ہو گا۔ اس سے پہلے سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہو گا، جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی، امریکہ، نیٹو اور ایساف کے ساتھ تعلقات کے بارے میں نظرثانی شدہ سفارشات کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان پہلے ہی نیٹو سپلائی لائن بحال کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) بھی کھل کر حمایت نہیں کر رہی۔ پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کہہ چکے ہیں کہ نظرثانی شدہ سفارشات کی تیاری کے لئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جا سکتی۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاک امريکہ تعلقات کے ازسر نو تعين کے لئے پارليمنٹ کے دونوں ايوانوں کا مشترکہ اجلاس تين روز کے وقفے کے بعد آج پھر ہو گا، جبکہ قومي سلامتي کميٹي بھي اپني سفارشات کے ازسر نو جائزہ کے لئے بھي آج اجلاس منعقد کرے گي۔ پارليمنٹ کا اجلاس شام پانچ بجے ہو گا، جبکہ اس سے قبل دوپہر کو قومي سلامتي کميٹي کا اجلاس ہو گا، پارليمنٹ کا رواں اجلاس 20 مارچ کو شروع ہوا تھا، جس ميں قومي سلامتي کميٹي کي سفارشات پيش کي گئي تھيں۔ تاہم ان سفارشات پر اپوزيشن نے تحفظات کا اظہار کيا، جس کے بعد قومي سلامتي کميٹي نے اپني سفارشات کا ازسر نو جائزہ لينا شروع کر ديا۔

پہلے مسلم ليگ ن نے پيٹروليم مصنوعات ميں اضافے کے خلاف کميٹي اجلاس کا بائيکاٹ کيا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نيٹو سپلائي کي ممکنہ بحالي کے خلاف احتجاجا کميٹي سے الگ ہو گئے، مسلم ليگ ن نے تو اپنا بائيکاٹ ختم کر ديا ہے، تاہم جے يو آئي آج اپنے اجلاس ميں اس حوالے سے کوئي فيصلہ کرے گي۔
خبر کا کوڈ : 151735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش