0
Monday 16 Apr 2012 20:46

اسامہ کی فيملی جہاں چاہے بھجوانے کیلئے تیار ہیں، رحمان ملک

اسامہ کی فيملی جہاں چاہے بھجوانے کیلئے تیار ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے اہل خانہ سے رائے مانگی ہے، وہ جہاں کہيں گے، حکومتی اخراجات پر بھجوانے کو تيار ہيں، زبردستی نہيں کريں گے۔ اسلام آباد ميں صحافيوں سے گفتگو ميں وفاقی وزيرداخلہ نے بتايا کہ وہ کل يمن کے سفير سے ملاقات ميں اسامہ کی فيملی کی واپسی کے معاملے پر بات کريں گے۔ وفاقی وزيرداخلہ نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کے ساتھ وہاں موجود تربيتی کيمپس کی تفصيلات کا تبادلہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے، انٹيلی جنس معلومات کے مطابق تربيت يافتہ افراد کارروائی کے بعد قندھار سے سوئٹزر لينڈ اور لندن کال کرتے ہيں، ملا فضل اللہ کا علاج کنڑ کے سرکاری اسپتال ميں جاری ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ بنوں کا واقعہ پوليس کي ناکامی ہے، گلگت بلتستان ميں امن کميٹی بنانے کا فيصلہ کيا ہے، دن کا کرفيو ختم اور موبائل فون کھولنے کا اعلان جلد ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 153872
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش